احسن اقبال نے قائداعظم یونیورسٹی کی بندش کا نوٹس لے لیا

 
0
19683

اسلام آباد اکتوبر 31 (ٹی این ایس)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے قائداعظم یونیورسٹی کی بندش کا نوٹس لے لیا ۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے اسلام آباد انتظامیہ کو یونیورسٹی انتظامیہ کے تعاون سے یونیورسٹی میں تدریسی عمل کی بحالی اور امن یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ مٹھی بھر طلبہ ہزاروں طلبہ کے مستقبل سے نہیں کھیل سکتے ۔انہوں نے کہاکہ جامعات میں ڈسپلن پر سمجھوتہ نہ کیا جائے ٗقائد اعظم یونیورسٹی اہم تحقیقی یونیورسٹی ہے اسے تماشہ نہ بنایا جائے ۔ وزیر داخلہ نے ایوان صدر سے بھی یونیورسٹی معاملات پر رابطہ کیا ۔