چئیرمین نیب کا ناروال سپورٹس سٹی بنا نے اور اس پر مبینہ طور پر قواعد و ضوابط و سیکورٹی خدشات کے باوجود قوم کے تقریبا6ارب روپے خرچ کرنے کی میڈیا رپورٹ کا نوٹس

 
0
384

اسلام آباد اپریل 30(ٹی این ایس)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے بھارتی سرحد سے مبینہ طور پر 800میٹردور44ایکٹرزمین پر ناروال سپورٹس سٹی بنانے اور اس پر مبینہ طور پر قواعد و ضوابط اور سیکورٹی خدشات کے باوجود قوم کے تقریبا6ارب روپے خرچ کرنے کی میڈیا رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔مزید برآں سابق ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیر اسرکاری نوکری سے ریٹائرمنٹ کے بعد بیرون ملک سرکاری دورے پر کیسے گئے؟اور ان کو ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ ہوتے ہوئے قواعد و ضوابط کے خلاف ناروال سپورٹس سٹی کا پراجیکٹ ڈائریکٹر کیسے بنایا گیا؟اس کی بھی جانچ پڑتال کا ڈی جی نیب راولپنڈی کو حکم دیا ہے۔