چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کا سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی میرٹ سے ہٹ کر تقرری کا نوٹس

 
0
650

سرگودھا اپریل 30(ٹی این ایس ) : چیف جسٹس سپریم کورٹ ۱ٓف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار نے سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد کی خلاف ضابطہ اور میرٹ سے ہٹ کر تقرری کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید سے ہفتہ 5 مئی کو مکمل و تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے اور ہدایت کی ہے کہ بتایا جائے کہ سرگودھا یونیورسٹی سمیت پنجاب کی دیگر یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تقرری کا طریقہ کار کیا ہے اور مشتہر کردہ قواعد و ضوابط کے برعکس تقرریاں کس طرح کی گئی ہیں۔ یہ کاروائی ۱ٓل پاکستان فیڈریشن ۱ٓف یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر جاوید احمد کی درخواست پر عمل میں لائی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیاکہ سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری سراسر ناجائز و غیرقانونی طور پرمیرٹ کو پامال کرتے ہوئے کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اشتیاق احمد قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں بطور ٹنیور ٹریک ایسوسی ایٹ پروفیسر تعینات ہونے کے باعث وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی کی ۱ٓسامی پر اپلائی کرنے کے سرے سے اہل ہی نہ تھے کیونکہ انہیں ایک دن کا بھی بطور وی سی، ڈین، فل پروفیسر، ہیڈ ۱ٓف دی ڈیپارٹمنٹ،فنانشل و ایڈمنسٹریٹو تجربہ نہ تھا اور نہ ہی انکے پاس 15پبلی کیشنز موجود تھیں مگر پھر بھی متعلقہ قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے نامعلوم دباؤ پر ملی بھگت سے پہلے انہیں نہ صرف شارٹ لسٹ بلکہ بعدازاں کرائی ٹیریا پر پورا اترنے والے دیگر اہل امیدواروں کی موجودگی نظر انداز کرتے ہوئے وائس چانسلر سلیکٹ بھی کرلیا گیا اس طرح یونیورسٹی کے بیس ہزار طلباء و طالبات کاتعلیمی،تدریسی،تحقیقی مستقبل اور ادارہ کی ساکھ کو داؤ پر لگادیا گیا۔

انہوں نے وی سی کومذکورہ عہدہ کیلئے نا اہل قرار دیتے ہوئے برطرفی کے احکامات صادر فرمانے کی بھی استدعا کی جس پر چیف جسٹس سپریم کورٹ ۱ٓف پاکستان نے چیف سیکرٹری پنجاب سے 5 مئی بروز ہفتہ کو مفصل رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ مزید بر۱ٓں لاہورہائیکورٹ میں وائس چانسلرسرگودھا یونیورسٹی ڈاکٹر اشتیاق احمدکی تقرری چیلنج کرنے کے دوسرے اہم ترین کیس کی سماعت بھی 3مئی بروز جمعرات کو ہوگی جس میں جسٹس شاہد کریم کے روبرو فریقین کے وکلاء حتمی دلائل پیش کریں گے اور توقع ہے کہ اسی روزکیس کا فیصلہ بھی سنایا جا ئے گا۔ گزشتہ روز جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں ہونیوالی سماعت کے موقع پر فریقین کی جانب سے جوابات داخل کروائے گئے اوربحث بھی کی گئی جس میں درخواست گزار حسنین رضا باروی کے وکیل شیخ جمشید حیات ایڈووکیٹ نے حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اشتیاق احمد قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں بطور ٹنیور ٹریک ایسوسی ایٹ پروفیسر تعینات ہونے کے باعث وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی کی ۱ٓسامی پر اپلائی کرنے کے سرے سے اہل ہی نہ تھے مگر پھر بھی متعلقہ قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے انہیں تعینات کردیا گیا۔دریں اثناء لاہور ہائیکورٹ میں ہی سرگودھا یونیورسٹی کے میرٹ کو پامال کرتے ہوئے کی گئی منظور نظر افراد کی غیر قانونی تقرریوں و ترقیوں کا کیس بھی گزشتہ روز عدالت عالیہ میں سنا جاناتھا مگر فاضل جج کی لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں تعینا…