وزیر اعظم آزاد کشمیر کی بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے وٹالہ کے وزیر علی ، پیر جمال کے محمد رفیق کی شہادت پرفاتحہ خوانی 

 
0
974

بھمبر/کوٹ جیمل ،30 اپریل (ٹی این ایس )وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے گذشتہ دنوں چھمب سیکٹرمیں بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے وٹالہ کے وزیرعلی اور پیرجمال کے محمد رفیق جٹ کی شہاد ت پران کے گھروں میں جاکرفاتحہ خوانی کیں اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعاکی۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزراء حکومت چوہدری محمدعزیز، کرنل (ر) وقار احمدنور، محتسب اعلیٰ آزادکشمیرمرزاظفرایڈوکیٹ، علماء مشائخ کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ سلیم چشتی، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی، وزیراعظم کے صاحبزادے حیدر خان، ڈائریکٹرجنرل ایم ڈی اے چوہدری اعجاز رضا، خوشنود اعظم، مرزا ناصرجرال،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے نصیراحمدموجو، ملک سہیل اعوان، چوہدری نصراقبال، حاجی محمد یوسف، سینئرصحافی الطاف حمیدراؤ، راجہ سہراب خان بھی تھے۔