نواز شریف اور مریم نواز کو احتساب عدالت حاضری سے مستقل استثناء مل گیا

 
0
677

اسلام آباد، اپریل 30(ٹی این ایس):  نواز شریف اور مریم نواز کو احتساب عدالت حاضری سے مستقل استثناء مل گیا۔

سوموار کع دوران سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف اور مریم نواز کی استثناء کے لئے  درخواست منظور کر لی اور  کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے نمائندے ان کی جگہ عدالت میں پیش ہو سکتے ہیں۔

احتساب عدالت نے آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ نیب کے تینوں ریفرنسز کا فیصلہ بھی ایک ساتھ آئے گا۔