دنیا دیکھنا چاہتی ہے طالبان جو کہہ رہیں ہیں اس پر عمل کر رہے ہیں یا نہیں، شاہ محمود قریشی

 
0
151

اسلام آباد 20 اگست 2021 (ٹی این ایس): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دنیا دیکھنا چاہتی ہے طالبان جو کہہ رہیں ہیں اس پر عمل کر رہے ہیں یا نہیں؟انہوں نے کہا ہے کہ طالبان کو افغانستان کی بہتری کے لیے کام کرناچاہیےتاکہ سب ان کو قبول کریں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکا م کےخواہاں ہیں۔ کوئی بھی افغانستان میں خونریزی نہیں چاہتا، چاہتے ہیں افغانستان سے پر امن انخلا ہو۔

ان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی بدلتی صورتحا ل پر سب کی نظر ہے ۔ اپنی ذات سے ہٹ کر افغانستان کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ دوسرے فریق کو بھی افغانستان کے مفاد کو ترجیح دینی چاہیے ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ چند دنوں میں ہمسایہ ممالک سے رابطہ کروں گا۔ ہم افغانستان کی بہتری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ افغانستان کی قسمت کا فیصلہ اب افغان عوام کے ہاتھ میں ہے۔