حیدرآباد، اپریل 30(ٹی این ایس): گزشتہ ایک ماہ سے حیدر آباد پریس کلب میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے نوابشاہ کے رہاشیوں کی خودکشی کی کوشش۔
ہڑتال پر بیٹھے مظاہرین میں شامل ایک نوجوان سلیم زرداری نے اپنے آپ پر پیٹرول ڈال لیا تاہم موقع پرموجود پولیس اہکار نے اسے خودکشی سے روک لیا۔
نوابشاہ کا رہائشی سلیم زرداری اپنے اہلخانہ کے ہمراہ صوبائی وزیر ضیا الحسن لنجار کے خلاف بھوک ہڑتال پر ہے۔
سکیم اور دیگر مظاہرین نے اس موقع پر کہا کہ کہ وہ بے روزگاری کے ہاتھوں مجبور ہیں اور وعدوں کے باوجود وزیر موصوف انھیں نوکریاں نہیں دیتے۔
انھوں نے کہا کہ نوکریاں آتی ہیں تاہم انھیں 2 لاکھ میں آگے فروخت کیا جاتا ہے۔