وزیر اعظم آج نئے ایئرپورٹ کا افتتاح کر رہے ہیں تاہم ایئرپورٹ کا افتتاح میٹرو سروس کے بغیر ہی کیا جا رہا ہے

 
0
379

راولپنڈی، اپریل 30(ٹی این ایس):  وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج  نئے ایئرپورٹ کا افتتاح کر رہے ہیں تاہم ایئرپورٹ کا افتتاح میٹرو سروس کے بغیر ہی شروع کیا جا رہا ہے جس کے باعث نئے ایئرپورٹ پر جانے اور آنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ٹی این ایس کے ذرایع کو معلوم ہوا ہے کہ کراچی سے آنے والی پرواز کے مسافروں کو راولپنڈی اسلام آباد لانے کے لیے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے اسی طرح اسلام آباد سے کراچی جانے والی پہلی پرواز کے مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ ایئرپورٹ پر بپلک ٹرانسپورٹ دستیاب ہے نہ ہی ٹیکسی سروس۔

وزیر اعظم کے ایئرپورٹ پر موجودگی کے باعث انھیں چھوڑنے آنے والوں کو سیکیورٹی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔