6سالہ بچی کی عصمت دری کی کوشش ناکام، اہل محلہ نے شیطان صفت نوجوان کی درگت بناکر حوالہ پولیس کیا

 
0
964

لاہور، اپریل 30 (ٹی این ایس):   لاہورمیں حوا کی بیٹی کی عصمت دری کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے، شیطانی حرکت کرنے والے اوباش نوجوانوں کی چھترول کی گئی۔

ٹی این ایس کے نمائندے کے مطابق نوجوان نے سراج پارک میں 6 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے کی کوشش کی۔ درندہ صفت ملزم 10 روپے دے کر رخسانہ کو گھر کے قریب زیر تعمیر مکان میں لے گیا تاہم  ننھی رخسانہ نے  شور مچا یا جس پر اہل علاقہ اکٹھے ہو گئے۔

اہل محلہ  نے نوجوان کی  خوب درگت بنانے کے بعد اسے شاہدرہ ٹائون پولیس کے حوالے کر دیا۔

متاثرہ بچی کے والدین کی دہائی چیف جسٹس پاکستان سے نوٹس لینے کی اپیل۔