اریبہ قدیر قتل کیس: دو ملزمان کو چودہ روزہ جیوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

 
0
530

راولپنڈی، اپریل 30(ٹی این ایس):   انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 2 کے خصوصی جج سلمان بیگ نے اریبہ قدیر قتل میں ملوث دو ملزمان کو چودہ روزہ جیوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

ملزمان کی شناخت کاشف جاوید اور معین صفدر کے ناموں سے ہوئی ہے جنھیں تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے سخت سکیورٹی کے حصار میں کورٹ میں پیش کیا۔

پولیس نے جج کو بتایا کہ ملزمان سے تفتیش مکمل کی جا چکی ہے لہٰذا انھیں جیوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے۔

پولیس نے کورٹ سے مقدمہ کا مکمل چالان داخل کرانے کے کیےایک ہفتہ کا ٹائم مانگ لیا۔

انسداد دھشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج سلمان بیگ نے دونوں ملزمان کو 15 مئی تک اڈیالہ جیل جیوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔

دوسری طرف مقتول اریبہ کا چہلم اس کے آبائی گاؤں کامرہ کوٹلی ستیاں میں ہوا۔

چہلم میں پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف کے لیڈرز و کارکنان کے علاوہ مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔