EIB-2 ملاکنڈ ریجن کی کاروائی: منشیات فروش کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا

 
0
619

پشاور، اپریل 30(ٹی این ایس):  محمد انور خان ڈائریکٹر جنرل ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا کی ہدایت پر جاری منشیات روک تھام مہم میںEIB-2 ملاکنڈ ریجن نے  ایک اور کاروائی کے دوران ایک منشیات فروش کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سیدنوید جمال پراوینشل انچارج بیورو آف اینٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کے زیرِ نگرانی EIB-2 ملاکنڈ ریجن کےانچارج انسپکٹر مطلوب الرحمن ، ایڈیشنل انچارج سب انسپکٹر شہزاد باچا اور سب انسپکٹر محمد طاہر نے بمعہ دیگر نفری کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مشتبہ گاڑی سے 6kg چرس  برآمد کی  ، ملزم کو گرفتار کر کے انسداد منشیات قانون کے تحت تھانہ شیر گڑھ  میں مقدمہ درج کر دیا گیا ۔