پنجاب میں بدترین لوڈشیڈنگ ،6 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم سے آؤٹ

 
0
898

اسلام آباد مئی 1(ٹی این ایس) ملک میں بجلی کابریک ڈاون کے باعث 6ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی،صورتحال کے باعث عارضی طور پر ملک میں لوڈشیڈنگ بڑھنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں این ٹی ڈی سی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی، جس سے چشمہ پاور پلانٹ سے 1200، آرایل این جی پلانٹس سے 3600میگا واٹ بجلی نکل گئی۔اس کے علاوہ دیگر وجوہات کے باعث 6ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی ۔ پانی کی کمی کےباعث پن بجلی کی پیداوارمیں بھی کمی ہے، بندپاور پلانٹس میں چشمہ نیوکلیئرپاورپلانٹ ون،ٹو،تھری اورفور شامل ہیں، صورتحال کےباعث عارضی طورپرملک میں لوڈشیڈنگ بڑھنے کاامکان ہے۔حکام کے مطابق چشمہ 1 اور چشمہ 2 سے بجلی بحالی آج رات تک متوقع ہے تا ہم چشمہ 3 اور چشمہ 4 پاور پلانٹس سے بجلی بحالی میں وقت لگے گا۔ترجمان پاور ڈویڑن کے مطابق سسٹم کی حفاظت کیلئے بجلی کی تمام تقسم کارکمپنیوں میں عارضی طور پرلوڈمینجمنٹ شروع کی گئی ہے جو اس علاقے میں لائن لاسزاور بجلی چوری کے تناسب سے ہوگی۔ صارفین سے اس عارضی دورانیے میں تعاون اور بجلی کے استعمال میں کمی لانے کی اپیل کی گئی۔