وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی سراج الحق سے صوبائی حکومت نہ چھوڑنے کی درخواست 

 
0
290

سیاسی لحاظ سے دوبارہ متحدہ مجلس عمل بحال ہوچکی ہے ٗاس لیے حکومت چھوڑنے کا فیصلہ کیا ٗ سراج الحق کا جواب 
اسلام آباد مئی 2(ٹی این ایس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے سراج الحق سے صوبائی حکومت نہ چھوڑنے کی درخواست کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے گزشتہ روز اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں جماعت اسلامی کی جانب سے صوبائی حکومت سے علیحدگی کے فیصلے پربات کی گئی۔ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے سراج الحق سے صوبائی حکومت نہ چھوڑنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ چند دنوں کیلئے 5 سالہ رفاقت ختم نہ کی جائے۔ذرائع نے بتایا کہ پرویز خٹک کی درخواست پر سراج الحق نے مؤقف اپنایا کہ سیاسی لحاظ سے دوبارہ متحدہ مجلس عمل بحال ہوچکی ہے، جماعت اسلامی ایم ایم اے کا حصہ ہے اس لیے حکومت چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق سراج الحق نے پرویز خٹک کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت نہ چھوڑنے کا معاملہ ایم ایم اے کے سربراہی اجلاس میں قائدین کے سامنے رکھا جائیگا جس کے بعد فیصلے سے آگاہ کریں گے۔