پشاور میں ریسکیو1122 کے غوطہ خوروں نے بورڈ بازار نہر سے ایک لڑکے کی لاش نکال لی

 
0
1102

پشاور، مئی 2(ٹی این ایس)پشاور کے نواحی علاقہ یونیورسٹی روڈ کے قریب ریسکیو1122 کے غوطہ خوروں نے بورڈ بازار نہر سے ایک لڑکے کی لاش نکال لی. ریسکیو ترجمان بلال احمد فیضی نے بتایا کہ ریسکیو1122 کے کنٹرو ل روم میں لڑکے کے ڈوب کر لاپتہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔ جس پر ریسکیو1122 نے ایمبولینس اور غوط خوار روانہ کر دیے گئے جنہوں نے موقع پر پہنچ کر 30منٹ کے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے بعد رب نواز خان ولد گلاب خان سکنہ تاج آباد کی لاش نکال لی, لاش کو ورثا کے ہمراہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا.