ہولو کاسٹ کے ذمہ دار یہودی خود ہیں،فلسطینی صدر محمود عباس

 
0
430

یہودیوں کا فلسطین کی مقدس زمین سے تاریخی طور پر کوئی واسطہ نہیں ہے،بیان
مقبوضہ بیت المقدس مئی 2(ٹی این ایس)فلسطینی صدر محمود عباس نے ہولوکاسٹ کے دوران نازیوں کے ہاتھوں ساٹھ لاکھ یہودیوں کے قتل کی ذمہ داری یہودی عوام پر عائدکرتے ہوئے کہاہے کہ یہودیوں کا فلسطین کی مقدس زمین سے تاریخی طور پر کوئی واسطہ نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں فلسطینی صدرمحمود عباس نے کہاکہ دوسری عالمی جنگ کے دور میں ہولوکاسٹ کی وجہ سامیت دشمنی نہیں بلکہ یہودیوں کا سماجی رویہ تھا۔ اس موقع پر انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہاکہ یہودیوں کا فلسطین کی مقدس زمین سے تاریخی طور پر کوئی واسطہ نہیں ہے۔