سپریم کورٹ کے حکم کے بعد عمران خان کے علاوہ سب سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی

 
0
350

لاہور ،مئی 2(ٹی این ایس):سربراہ تحریک انصاف عمران خان کے علاوہ سپریم کورٹ کے حکم پرتمام سیاسی شخصیات سے سیکیورٹی لے لی گئی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر تمام سیاسی شخصیات کے ساتھ موجود غیر ضروری پولیس اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا۔ اس سلسلے میں حمزہ شہباز شریف کے ساتھ موجود 33اہلکار ،رانا ثنا اللہ کے ساتھ موجود 10اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ موجود 4اہلکار بھی واپس بلا لئیے گئے جبکہ سابق صدر رفیق تارڑ کے ساتھ موجود ایک پولیس اہلکار کو واپس بلا لیا گیا ۔

چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ موجود 11اہلکار واپس آ گئے جبکہ مسلم لیگ ن کے ماڈل ٹاون مرکز پر موجود 215اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق سربراہ تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ موجود کسی بھی پولیس اہلکار کو واپس نہیں بلا یا گیا۔