صدر مملکت ممنون حسین سے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے چیئر مین کی ملاقات

 
0
307

اسلام آباد ، 3مئی (ٹی این ایس ): صدر مملکت ممنون حسین سے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے چیئر مین جسٹس ریٹائرڈ علی نواز چوہان نے ملاقات کی۔ملاقات میں بلوچستان اور فاٹا سے تعلق رکھنے والی کمیشن کی رکن محترمہ فضیلہ عالیانی اور ڈاکٹر بیگم جان بھی شامل تھیں ۔اس موقع  پر صدر مملکت کو قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے چیئر مین نے اپنے ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔