رانا ثناء اللہ کے بیان پر شرمندگی ہے ٗ عظمیٰ بخاری 

 
0
667

بیان پر شہباز شریف معذرت کر چکے ہیں ٗان لوگوں نے کبھی معذرت کی جو متعدد بار ایسے بیانات دے چکے ہیں؟ لیگی رہنما 
اسلام آباد مئی 3(ٹی این ایس)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے خواتین سے متعلق غیر اخلاقی بیان پر انہیں شرمندگی ہوئی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ اس بیان پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف معذرت بھی کرچکے ہیں کیونکہ رانا ثناء اللہ کو ایسی بات نہیں کہنی چاہیے تھی۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ خواتین کے خلاف اس طرح کے بیان جو کوئی بھی دے ٗ ہمیں اس کی مذمت کرنی چاہیے لیکن ایسا صرف ہماری طرف سے نہیں ٗ بلکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی عورتوں سے متعلق اسی قسم کے بیانات دے چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے جب عمران خان اور ان کی جماعت میں سے کوئی رہنما غیر اخلاقی گفتگو کرتا ہے تو کسی کی طرف سے اس کے خلاف آواز بلند نہیں کی جاتی اور ماضی میں ایسی کئی مثالیں بھی موجود ہیں۔لیگی رہنما نے سوال اٹھایا کہ آج ہم تو معافی مانگ رہے ہیں مگر کیا ان لوگوں نے کبھی معذرت کی جو متعدد بار اس طرح کے بیانات دے چکے ہیں؟۔