کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ سے افغان عسکری وفد کی ملاقات ،باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

 
0
369

کوئٹہ مئی 3(ٹی این ایس)کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے افغان عسکری وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فوج کے میجر جنرل امام نظر کی قیادت میں افغان عسکری وفد نے سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ان کی ملاقات لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ہوئی۔ملاقات میں پاک افغان سرحد کی مینجمنٹ پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ باہمی تعاون اور رضا کارانہ کارروائی سے امن ممکن ہے ۔