پی ٹی آئی ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے، تحریک انصاف بلوچستانکے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری کا دعویٰ

 
0
319

کوئٹہ ،دسمبر 22 (ٹی این ایس):پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار خادم وردگ، مرکزی نائب صدر نوابزادہ شریف جوگیزئی، صوبائی رہنما قاسم سوری، ویسٹ ریجن کے صدر باری بڑیچ ، ویسٹ ریجن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر منیر بلوچ، کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی عوام کے حقوق کا ہمیشہ استحصال کیا گیا بلوچستان کی عوام آج احساس محرومی کا شکار ہے گزشتہ دور حکومت میں بلوچستان کی عوام کو پسماندہ رکھا گیا اگر بلوچستان کے وسائل بلوچستان کی عوام پر خرچ کئے جاتے تو آج بلوچستان کے حالات مختلف ہوتے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے پاکستان تحریک انصاف ملک کی واحد جماعت ہے جو مورثی سیاست سے پاک ہے پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں ہونے والی کرپشن پر آواز اٹھائی اور یک کرپٹ وزیر اعظم کو ان کے انجام تک پہنچایا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد میاں نواز شریف کو پتہ چل گیا ہوگا کہ انہیں کیوں نکالا گیا سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف مسلم لیگ کی قیادت کی چیخیں بتارہی ہیں کہ انہیں پاکستان اور اس کی اداروں کی کوئی پرواہ نہیں صرف اپنا اقتدار بچانے کے لئے اداروں پر بلاجواز تنقید کی جارہی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اگلے انتخابات میں بلوچستان سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور اگلی صوبائی حکومت پاکستان تحریک انصاف بنائیں گی اگلا وزیر اعلی بلوچستان کا تعلق بھی پاکستان تحریک انصاف سے ہوگا ۔انہوں نے کارکنوں کو کہا کہ کارکن انتخابات کی تیاری شروع کریں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے سول ہسپتال کوئٹہ کا دورہ بھی کیا
اور زخمیوں کی خیریت دریافت کی اس موقع پر ویمن ونگ کی سیکرٹری منورہ منیر، اقلیتی ونگ کے سیکرٹری نوشید مشرف، و دیگر بھی موجود تھے۔