سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد شروع ،وزیراعلیٰ کی تصویر کے بغیر اشتہار شائع

 
0
399

لاہور ،4مئی(ٹی این ایس ):سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کی تصویر کے بغیر اشتہار جاری کر دیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈی جی پی آر سمیت تمام صوبائی محکموں کو حکم جاری کیا تھا کہ حکومت کے جتنے بھی اشتہار جاری کئے جائیں ان میں وزیر اعلی پنجاب سمیت کسی رہنما کی تصویر آویزاں نہ کی جائے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب نے اپنا ایک اشتہار جاری کیا ہے جو پہلی مرتبہ شہباز شریف کی تصویر کے بغیر شائع کیا گیا ہے۔ اس طرح سپریم کورٹ کے حکم پر محکمہ صحت سمیت حکومت پنجاب کے تمام محکموں نے عملدرآمد شروع کر دیا۔