عوام نے اعتماد کیا تو جھنگ میں پھر ترقی کا نیا سفر شروع ہوجائے گا‘راشد ہ یعقوب شیخ 

 
0
522

لاہور6مئی(ٹی این ایس ) سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ عوام نے اعتماد کیا تو جھنگ میں پھر ترقی کا نیا سفر شروع ہوجائے گا ،میرا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے ،حلقہ کے عوام میرا اثاثہ ہیں ان کے مسائل کے حل کے لئے ہر قدم اٹھاؤں گی۔کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بے روزگاروں کو معاش کی فراہمی ، طالب علموں کو تعلیم کے حصول کے لئے سہولتوں کی فراہمی اور مریضوں کے سستی اور جدید سہولتیں ان کی دہلیز پر پہنچانا میرا مشن ہے ماضی میں بھی تعلیم اور صحت کو فروغ دینے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کی ترقی اور خوشحالی ہی میری سیاست کا مقصد ہے ، سیاست کو عبادت سمجھ کرتی ہوں ، آئندہ انتخاب میں کامیاب ہوکر یہاں ریکارڈ ترقیاتی کام کرواؤں گی، میرا حلقہ میں میرا گھر ہے ۔