ڈپٹی کمشنر کوٹلی نے 5 کروڑ52 لاکھ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے دھمول منی سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا

 
0
293

کوٹلی6مئی(ٹی این ایس )ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی نے 5 کروڑ52 لاکھ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے دھمول منی سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سرداریٰسین ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سردار اکمل،صدریوتھ ونگ ن لیگ آزادکشمیرملک حنیف و دیگر بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی نے سپورٹس کمپلیکس کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ منی سپورٹس کمپلیکس میں انڈور بیڈ منٹن ، جم ، ٹیبل ٹینس ، سنوکر، کیرم ، والی بال کے علاوہ دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں میسر ہو نگی صحت مندانہ سر گرمیوں کے لیے اس طرح کے پلیٹ فارم کی کلیدی حثییت ہے نوجوان صحت مند سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔