نا راوال (ن) لیگ کے جلسے میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ

 
0
708

ناراوال،6مئی(ٹی این ایس ): ن لیگ کے جلسے میں احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی کوشش۔احسن اقبال جلسہ کر کے نکلے تو نا معلوم شخص نے  انھیں گاڑی میں بیٹھے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا ۔نامعلوم شخص کے حملے سے احسن اقبال کو دائیں کندھےپر  گولی لگی ہے۔احسن اقبال کو فوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ہسپتال زرائع کے مطابق احسن اقبال بلکل محفوظ ہیں۔تفصیلات کے مطابق گولی چلانے والے شخص کا نام عابد حسین بتایا گیا ہے جس کی عمر20 سے 22سال بتائی جا رہی ہے ۔ملزم نے 30 بور کی پستول سے 15 کے 20 گز کے فاصلے سے فائرنگ کی ،پولیس نے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر کے اس سے پستول بھی بر آمد کر لیا ہے ۔