چیئرمین نیب کا میاں نواز شریف و دیگر کے خلاف مبینہ طور پربھارت 4.9ملین ڈالر کی رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بھجوانے کی میڈیا رپورٹ کا نوٹس 

 
0
326

اسلام آباد مئی 8(ٹی این ایس)چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے میاں نواز شریف،سابق وزیراعظم اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر بھارت 4.9ملین ڈالر کی رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بھجوانے کی میڈیا رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ حقیقت ورلڈ بینک کی مائیگریشن اینڈ ریمٹنس بک 2016میں موجود ہے۔بھارتی حکومت کے سرکاری خزانہ میں4.9بلین ڈالر کی خطیر رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بھجوانے سے بھارتی حکومت کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے جس کا نقصان پاکستان کو اٹھانا پڑا۔