کندھ کوٹ ،پولیس کا ڈاکوؤں کے خلا ف آپریشن جاری

 
0
847

کندھ کوٹ مئی 8(ٹی این ایس)کندھ کوٹ کے کچے میں پولیس کا پانچ روز سے جاری آپریشن میں پولیس کا بڑا نقصان تھانیدارشہید جبکہ ایک اہلکار زخمی مزید نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی شھید تھانیدار کو پولیس لائن میں سلامی کے بعد میت آبائی گاوں بھیجوا دی گئی تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ درانی مھر تھانہ کے حدود میں ایس ایس پی بشیر احمد بروھی کے قیادت میں پانچ روز سے ڈاکوں کے خلاف جاری آپریشن میں پولیس اور ڈاکوں کا آمنے سامنے مقابلہ جدید اسلحہ سے فائرنگ ای پی سی گاڑی پر مسلع ڈاکوں کا راکیٹ رانچر فائر کرنے سے گولہ ایس ایچھ او کرمپور علی حسن بکھرانی کو لگنے سے وہ موقع پر شھید ھوگئے جب کہ گاڑی کا ڈرائیور عبدالحق بکھرانی بیہوش ہو کر زخمی ہو گئے

اس واقع کے بعد ضلع بھر سے بھاری پولیس نفری جاء وقوعہ پر پھنچ گی اس دوران ایک ڈاکو بھی ہلا ک ہواجس کی ابھی تک شناخت نہ سکی ہے پولیس نے ڈاکوں کے خلاف آپریشن جاری رکنے کے لیے رینجرزسے مدد مانگ لی جس کے بعد آپریشن کے مقام پر رینجرز کیہلکار بھی پہنچ گئے اس حوالے سے ایس ایس پی بشیر احمد بروھی نے بتایا کہ ھمارا ڈاکوں کے خلاف آپریشن جاری تھا کچھ دن قبل ایسی علائقہ سے نوشھروفیوز کا ایک خاندان کو بازیاب بھی کروایا تھا مقابلے میں ایک ھمارا بھادر نوجوان شھید ھوا ھے جب کہ ایک ڈاکو مارا گیا ھے اور کچھ زخمی بھی ھوئے ھیں جنہیں طبی امداد کے لیئے ہسپتال بھیجوا دیا گیا۔