چین،زیر زمین پارکنگ ایریا میں کھڑی کار پر ایک ٹیوب آگری،تین افرادہلاک

 
0
387

بیجنگ8مئی(ٹی این ایس)چین میں ایک کارحادثے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔چینی میڈیا کے مطابق حادثہ صوبہ جیانگشو میں اس وقت پیش آیا جب ایک شاپنگ سینٹر کے زیر زمین پارکنگ ایریا میں کھڑی کار پر ایک ٹیوب آگری جسکے نتیجے میں کار میں موجود ایک بچے سمت3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ باہر کھڑا ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونیوالے شخص کو فوری طور پر اسپتال داخل کردیا گیا۔ حادثے کی وجوہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔