ایس ایس پی کشمور کی سربراہی میں تنگوانی ڈاکوؤں کو کچلنے کے لئے رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن

 
0
365

تنگوانی،9مئی(ٹی این ایس): ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی کی سربراہی میں تنگوانی ڈاکووں کو کچلنے کے لئے رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے۔ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ اور مسمار کردیئے گئےہیں۔آپریشن میں متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے  ان سے تفتیش جاری کر دی گئی ہے۔ ایس ایس پی کشمور کے مطابق  آپریشن آدم ٹبو درانی مہر سمیت دیگر کچے کے حساس علاقوں میں کیا جا رہا ہے۔  آپریشن میں پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز کے جوان بھی شامل ۔تفصیلات کے مطابق پولیس اور رینجرز نے کچے کے تمام  آنے اور جانے والے راسے  سیل کردیئے ہیں ۔ ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی نے کہا ہے کہ شہید علی حسن کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔