چیف جسٹس کا سرکاری گھروں کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں کا نوٹس،تمام صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز اور وزارت ہائوسنگ کو نوٹسز جاری

 
0
285

اسلام آباد  مئی10(ٹی این ایس)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سرکاری گھروں کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے پرتمام صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز اور وزارت ہائوسنگ کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔
بدھ کو چیف جسٹس نے یہ نوٹس مختلف لوگوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں لیا اورکیس کی سماعت کیلئے بنچ تشکیل دیدیا ہے تین رکنی بنچ ان کی سربراہی میں کیس کی سماعت کرے گا ۔