کشمور،پولیس اور رینجرز کا چوتھے روز بھی کچے کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن جاری

 
0
1377

کشمور مئی 10(ٹی این ایس)کشمور میں ایس ایس پی بشیر احمد بروہی کی سربراہی میں ڈاکووں کے خاتمے کے لئے رینجرز اور پولیس کا مشترکہ  آپریشن چوتھے روز بھی جاری ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران آدم ٹبو درانی مہر سمیت کچے کے حساس علاقوں میں کارروائی کی جارہی ہے۔ آپریشن کے دوران ڈاکووں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئےہیں۔ آپریشن میں پولیس کے ساتھ رینجرز کےجوان بھی شامل ہیں جنہوں نے ڈاکوؤں کو فرار سے روکنے کیلئے کچے میں آمد ورفت کے تمام راستے سیل کردیئے ہیں۔ ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران شہید ہونیوالے ایس ایچ او علی حسن کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔ ڈاکوؤں کی گرفتاری تک آپریشن جاری رہیگا۔