جاوید ہاشمی کی (ن )لیگ میں واپسی کا امکان ٗجلسہ میں شرکت کیلئے دعوت نامہ بھیج دیا گیا 

 
0
457

ملتان مئی 10(ٹی این ایس)پاکستان مسلم لیگ (ن)(کل ) جمعہ کو ملتان میں جلسہ کرے گی ،میاں نواز شریف نے ملک کے سینئرسیاست دان جاوید ہاشمی کو بھی جلسے میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا ہے۔ذرائع کے مطابق جلسے میں نواز شریف اور مریم نوز شریف کی موجودگی میں جاوید ہاشمی شرکت کرکے پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ جاوید ہاشمی ن لیگ چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو ئے تھے تاہم شدید اختلافات کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی کو بھی خیرباد کردیا تھا۔