شرقپورشریف ،موٹر سائیکلوں میں تصادم،ایک شخص جاں بحق ،بچی سمیت تین افراد شدید زخمی 

 
0
259

شرقپورشریف مئی 10(ٹی این ایس) دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور بچی سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے قریب دو موٹر سائیکلیں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں ایک کمسن بچی اور ایک خاتون بھی تھی ۔شدید زخمی حالت میں خاتون رضیہ بی بی اور اکبر علی کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹر ز نے لاہور جنرل ہسپتال کے لئے روانہ کر دیا تاہم اکبر علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔