احتساب کے نام پر مسلم لیگ ن کو نشانہ بنایا جارہاہے،وزیرمملکت طلال چوہدری 

 
0
329

اسلام آباد مئی 11(ٹی این ایس)وزیرمملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کے بیان کوسنجیدگی سے لے رہے ہیں۔چیئرمین نیب نے تاحال اپنے بیان پرمعافی نہیں مانگی۔احتساب کے نام پر مسلم لیگ ن کو نشانہ بنایا جارہاہے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں پنجاب اور وفاق میں حکومت مسلم لیگ (ن ) ہی بنائی گی۔انہوں نے چیرمین نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب تجویز کرلیں کہ عمرکہ اس حصے میں انکو عزت رکھنی ہے یا عہد ہ ؟ایک خاص منصوبہ بندی کے تحت مسلم لیگ ن کو توڑ کر ق لیگ کی طرح پی ٹی آئی کو بھی بنایا جا رہا ہے،وزیر داخلہ احسن اقبال کی صحت سے متعلق طلال چوہدری نے بتایاحسن اقبال کی طبیعت کافی بہتر ہے ڈاکٹرز پرامید ہیں کہ آئندہ ہفتے تک احسن اقبال کو ہسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔