اسلام آباد12مئی(ٹی این ایس)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عمر گل نے کہا ہے کہ انگلش کنڈیشنز میں پاکستان ٹیم کومشکلات کا سامنا رہتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کو انگلینڈ میں ہرانا آسان نہیں ہے تاہم گرین شرٹس کو انگلینڈ کی کنڈیشنز سمجھنے کیلئے اچھا وقت ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ دورہ انگلینڈ میں پاکستان ٹیم کو ہمیشہ مشکل رہتی ہے، آئرلینڈ کی کنڈیشنز میں آئرلینڈ کی ٹیم کو فائدہ ملے گا۔عمر گل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی باؤلنگ لائن اچھی ہے۔