کئی سال گزر نے کے باوجود چکیسر اور مارتونگ کو ملانے والا پل تعمیر نہ ہوسکا

 
0
1010

اسلام آباد،12مئی(ٹی این ایس ):ضلع شانگلہ کےعلاقے چکیسرکے مقام پر کروڑو ں روپوں کی لاگت سے تعمیر ہونے والا پل پانچ سال گزرنے کے   بعد بھی مکمل نہ ہوسکا۔ پل کےٹھیکدار گزشتہ تین سال سے پس منظر سے غائب ہیں۔ جس کے باعث لاکھوں آبادی پر مشتمل گاؤں کے باسی شددید مشکلات کےشکار  ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پل پر 60فیصد کام آج سے دو سال قبل مکمل ہوچکا ہےمگر  کنٹریکٹر کام ادھوراچھوڑ کر منصوبے کے پس منظر سے غائب ہوچکے ہیں۔ بارش کی صورت میں دونوں گاوں کا رابطہ  ایک  دوسرے سےمنقطع ہوجاتا ہے ۔شہریوں کا حکومتِ وقت سے  مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اس کام کو جلد سے جلد  پائے تکمیل  تک پہنچا  کر ہماری مشکلات کو  حل کیا جائے۔