اسلام آباد12 مئی(ٹی این ایس): خواتین کے مقابلوں میں پہلا سیمی فائنل مدینہ ظفر اور زویا خا لد کے مابین کھیلا گیا۔ مدینہ ظفر نے زویا خالد کو 19 منٹ تک جاری رہنے والے اس یک طرفہ میچ میں ,11/7,11/9)اور 11/7 ( سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں فائزہ ظفر نے آمنہ فیاض کو تین کے مقابلے میں ایک گیم سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ آمنہ نے پہلی گیم 11/5 کے سکور سے جیت کر میچ میں برتری حاصل کر لی تاہم فائزہ نے اگلی تینوں گیمز میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ گیمز 11/9,11/8)اور (11/5 سے کر جیت کر فائنل میں جگہ بنائی ۔ یہ میچ 26 منٹ تک جاری رہا۔ خواتین کے فائنل کی اہم بات یہ ہے کہ دو بہنیں پانچ ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کے لئے ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی ۔دونوں ایونٹس کے فائنلز13 مئی 2018 کو مصحف سکواش کمپلکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔