ٹھٹھہ،12(ٹی این ایس):شہریوں کی جانب سے منعقدہ تقریب میں علی حسن زرداری سمیت پی پی ٹھٹھہ کے ضلعی صدر صادق میمں جنرل سیکٹری امتیازقریشی ضلعی انفارمیشن سیکٹری محمود عالم شاہ بخاری سابق ایم این اے واحد سومرو شاہد گل سموں گل محمد سمون کے علاوہ مقامی قیادت عہدہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد نےتقریب میں شرکت کی ۔اس موقع پر علی حسن زرداری نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ملک کا نیا منتخب وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوگا، پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے پی پی صوبوں کی واحد ترجمان جماعت ہے سندھ میں تاریخ ساز ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں جیالے لاڑکانہ نوابشاهه کے ہون یا ٹھٹھہ کے جیالے جیالے ہیں انہوں نے کہاکہ پی پی کے خلاف مہم جوئی کرنے والوں کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے انہوں نےکہا ٹھٹھہ میں مخالفین بوکھلا ہٹ کا شکار ہوگئے ہیں، پی پی فرد واحد کی جماعت نہیں، جمہوریت کیلئے ہماری قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں عوام کے ساتھ ہمدردی جتانے والوں کا 30 سالہ دور اقتدار ٹھٹھہ اور سجاول میں خوف و حراس کی علامت تھا ہم نے عوام کو سکھ وچین سے جینے اور آزاد فضا میں سانس لینے کا موقع فراہم کیا ہے۔ علی حسن زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 10 سالہ دور اقتدار میں رکارڈ ترقیاتی کام کروائے اور نئے منصوبوں پر کام جاری ہیں، پیپلزپارٹی پرتنقید کرنےوالوں کو منہ کی کھانی پڑے گی آنے والے الیکشن میں شہید رانی بےنظیر بھٹو کا شہزادہ بلاول بھٹو زرداری منتخب ہوکر وزیر اعظم پاکستان بنکر عوام کی بے لوث خدمت کرے گا۔