لاہور کے علاقے مال روڈ پر واقع مشہور ہوٹل میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

 
0
320

لاہور ،مئی12(ٹی این ایس):لاہور کے علاقے مال روڈ پر واقع مشہور ہوٹل میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے انتہائی تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔ لاہور کے مرکزی اور اہم ترین علاقے مال روڈ پر افراتفری مچ گئی ہے۔ مال روڈ پر واقع ایک مشہور اور بڑے ہوٹل میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آگ ہوٹل کے مین حال میں لگی ہے۔ آگ لگنے کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری ہوٹل کی جگہ پہنچ چکی ہیں۔

فائر بریگیڈ ہوٹل میں لگی آگ بھجانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ جبکہ ریسکیو ٹیمیں ہوٹل سے لوگوں کو بحفاظت نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ہوٹل میں لگنے والی آگ اس قدر شدید ہے کہ ہوٹل سے اٹھنے والے دھویں کے بادل دور دور سے دیکھے جا سکتے ہیں۔ جبکہ اس تمام صورتحال کے باعث ہوٹل کے اردگرد کی عمارتوں سے بھی لوگوں کا انخلا کیا جا رہا ہے۔ اردگرد کی عمارتوں سے لوگوں کا انخلا کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے غرض سے کیا جا رہا ہے۔