وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کوعدالت میں طلب نہیں کیا،چیف جسٹس

 
0
363

کراچی ،مئی12(ٹی این ایس):چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے کہاہے کہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کوعدالت میں طلب نہیںکیاوزیراعظم سیاسی آدمی ہیںاورسیاسی لوگوںکی بریکنگ نیوزچلتی رہتی ہے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میںپائلیٹس کی جعلی ڈگریوںکی تصدیق سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران نجی ایئرلائن ایئربلوکے ایم ڈی جنیدخان کے استفسارپرکہ بریکنگ نیوزچل رہی تھیںکہ آپ نے وزیراعظم کوطلب کیاہے جس پرچیف جسٹس نے جواب دیاوزیراعظم کوہم نے طلب نہیں کیاوہ سیاسی آدمی ہیںاورسیاسی لوگوںکی بریکنگ نیوزچلتی رہتی ہیں،اس سے قبل مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے پائیلٹس کی ڈگریوںکی جانچ میں تاخیرپرایئربلوکے ایم ڈی پرشدیدبرہمی کااظہارکیاعدالت نے ایئربلوکا50ہزارروپے جرمانہ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اگرغیرذمہ داری ہوئی توایئربلوکے ایم ڈی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے ۔

علاوہ ازیںپی آئی اے ملازمین کوتنخواہوںکی عدم ادائیگی کے کیس میںعدالت نے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹوآفیسرکوادارے کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کاحکم بھی دیا