سابق رکن قومی اسمبلی ندیم افضل چن پی ٹی آئی میں شامل

 
0
438

اسلام آباد اپریل 19(ٹی این ایس)تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی اہم ترین وکٹ گرادی، سرگودھا سے سابق رکن قومی اسمبلی ندیم افضل چن پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے اہم رہنما اور سابق وفاقی وزیر ندیم افضل چن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی،

اس موقع پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری جنرل جہانگیرترین بھی موجود تھےپیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی واضح رہے کہ ندیم افضل چن کے بھائی پہلے ہی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔