رحیم یا ر خان ، درندہ صفت قاری نےکمسن بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

 
0
606

رحیم یار خان اپریل 19(ٹی این ایس)رحیم یا ر خان میں قرآن پاک کی تعلیم دینے والےقاری نےکمسن بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے سخی سرور کالونی میں درندہ صفت قاری  7 سالہ یونس اور 6 سالہ لیق الرحمن کے ساتھ بچوں کو قرآن مجید پڑھانے کے دوران کمرہ بند کر کے جنسی زیادتی و بدفعلی کا ارتکاب کر رہا تھا والدہ کو شک پڑنے پر کمرے کا دروازہ توڑکر بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے قاری کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا ، قاری نے زیادتی کا اعتراف کر لیا بچوں کے والد نے قانونی کاروائی کے لیے پولیس کو 15پر کال کی ۔
بعد ازاں تھانہ بی ڈویژن کی پولیس موقع پر پہنچ گئی ملزم قاری کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا گیا،پولیس کے مطابق بچوں کی والدہ کی تحریر درخواست پر ایس ایچ او اسلم خان نے مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ۔جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 78/18 زیر دفعات 377/511 مقدمہ درج کر دیا گیا،ملزم کا میڈیکل کروانے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ مزید  قانونی کاروائی جاری ہے۔