یمن میں ایران نواز حوثیوں کا ایک اہم عسکری کمانڈر تنظیم سے منحرف ہوگیا 

 
0
300

صنعاء12مئی(ٹی این ایس)یمن میں ایران نواز حوثیوں کا ایک اہم عسکری کمانڈر تنظیم سے منحرف ہوگیا جس پر حوثیوں کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق وسطی یمن کی البیضاء گورنری میں مقامی عسکری عہدیداروں نے کہاکہ حوثیوں کا ایک اہم عسکری کمانڈر مآرب شہر پہنچنے کے بعد یمن کی سرکاری فوج میں شامل ہوگیا۔مکیراس ڈاریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر سیکیورٹی کرنل عبداللہ صالح معرجی حوثی ملیشیا سے منحرف ہوکر سرکاری فوج سے جا ملے۔انہوں نے دیگر تمام حوثی جنگجوؤں سے حکومت کے خلاف جنگ ختم کرنے اور آئینی فوج میں شامل ہونے کا مطالبہ کیا ۔قبل ازیں البیضاء گورنری میں حوثیوں کے گورنر علی المنصوبی کا ایک بیٹا بھی مآرب شہر میں حکومتی فوج میں شامل ہوگیا تھا۔البیضاء میں حکومتی فوج کی طرف سے آئینی حکومت کے گورنر صالح الرصاص نے معرجی کا استقبال کیا۔ انہوں نے حوثی کمانڈر کی سرکاری فوج میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ توقع ہے کہ معرجی کی حکومتی فوج میں شمولیت سے باغیوں کی صفوں میں مزید پھوٹ پڑے گی۔خیال رہے کہ یمن میں حکومت کے خلاف برسرجنگ ایران نواز حوثی باغیوں میں ایک بڑی تعداد ان لوگوں کی ہے جنہیں جبرا اس جنگ میں جھونکا گیا ہے۔ ایسے افراد موقع پاتے ہی باغیوں سے مں حرف ہو کر سرکاری فوج میں شامل ہوجاتے ہیں۔