وزیر اعلی شہباز شریف کی سی پی این ای کے نومنتخب صدر عارف نظامی ،سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد

 
0
512

لاہور 13مئی(ٹی این ایس) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے سی پی این ای کے نومنتخب صدر عارف نظامی ،سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک ،سینئر نائب صدر امتنان شاہد اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباددی ہے۔وزیر اعلیٰ نے نو منتخب صدر عارف نظامی ، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک ، سینئرنائب صدر امتنان شاہد اور دیگر عہدیداروں کے نام تہنیتی پیغام میں کہاہے کہ امید ہے سی پی این ای کے نومنتخب عہدیدار اخباری صنعت کے مسائل کے حل کیلئے اپنا موثر کردارجاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ نو منتخب عہدیداران آزادی صحافت اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے اپنا موثر کردارپہلے سے بڑھ کرجاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ صحافت معاشرے کے مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر تا ہے۔