ایران نواز ملیشیا کی مددفی الفور بندکردیں،امریکاکا قطر پر زور 

 
0
505

واشنگٹن13مئی(ٹی این ایس)امریکی حکومت نے مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث گروپوں کی مدد کرنے پر قطر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور قطر پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں ایران نواز ملیشیاؤں کی مدد بند کرے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی حکام نے قطری حکومت کے ایران نواز گروپوں کے ساتھ رابطوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔ حکام کا کہنا تھا کہ یہ امر حیران کن ہے کہ جن گروپوں کو امریکانے دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کررکھا ہیقطر ان کی مدد کررہا ہے۔امریکی حکومت کی طرف سے قطر سے یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا جب ذرائع ابلاغ میں یہ خبر شائع ہوئی کہ قطری حکومت کے حزب اللہ، ایران نواز گروپوں اور پاسداران انقلاب کے جرنیلوں کے درمیان ای میل کے ذریعیروابط موجود ہیں۔