وارسا: شہریوں کا عدلیہ اور آئین کی آزادی کے لیے مارچ، شرکاء نے یورپی یونین کے جھنڈے اٹھائے رکھے

 
0
378

وارسا،13مئی(ٹی این ایس): پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں ہزاروں افراد نے عدلیہ کی آزادی اور آئین کی بالادستی کے حق میں موجودہ حکومت کے خلاف ا حتجاج تحریک کا آغاز کردیا ۔ ذرائع کے مطابق وارسا میں’آزادی کا مارچ‘ نامی اس ریلی میں شریک افراد نے پولینڈ اور یورپی یونین کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے آئین اور عدلیہ کے حق میں نعرے لگائے۔ تفصیلات کے مطابق اس احتجاج کا اہتمام 2 یورپ نواز اعتدال پسند جماعتوں نے کیا تھا۔ ان جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنی تقاریر میں دائیں بازو کی حکمران جماعت ’لا اینڈ جسٹس‘ کی جانب سے عدلیہ کے نظام میں ازسرنو تبدیلیاں لاتے ہوئے اعلیٰ عدالتوں کے اختیارات میں بے پناہ اضافہ کیے جانے پر کڑی تنقید کی۔