محنت کاپھل ملتاہے محکمہ صحت کے آفیسران، ملازمین میرافخراورسرمایہ ہیں‘سیکرٹری ہیلتھ

 
0
277

کوٹلی13مئی(ٹی این ایس)سیکرٹری ہیلتھ میجرجنرل خالدحسین اسدنے کہاہے کہ محنت کاپھل ملتاہے محکمہ صحت کے آفیسران، ملازمین میرافخراورسرمایہ ہیں انہوں نے محنت،لگن اورفرض شناسی سے کام کرتے ہوئے میراسرفخرسے بلندکیاہے کام کرنے والے آفیسران،ملازمین مبارکبادکے مستحق ہیں تمام ڈی ایچ اوزخصوصاڈی ایچ اوکوٹلی سیدشفقت حسین شاہ نے انتہائی محنت سے کام کیاہے بارڈرزایریازپرمحکمہ صحت کے ملازمین کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ورلڈہیلتھ اسمبلی میٹنگ بہت اہمیت کی حامل ہے اس سے پاکستان کانام روشن ہوگا اورپاکستان کاگراف مزیدبلندہوگامحکمہ ہیلتھ کے ملازمین کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں ان کے حل کے لیے اقدامات کررہے ہیں لیڈی ہیلتھ ورکرزجوکافی سالوں سے پریشانی کاشکارتھیں ان کونارمل میزانیہ پرلے آئے ہیں میراضمیرمطمئن ہے کیونکہ محکمہ صحت کے ملازمین اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن اندازسے پوری کررہے ہیں پولیو،ہیپاٹائٹس،ملیریا،ڈینگی ودیگربیماریوں کوکنٹرول کرنے کے لیے جوجواقدامات اٹھائے گئے ہیں لائق تحسین ہیں انشاء اللہ تعالیٰ محکمہ صحت اپنے کام کے اعتبارسے کوئی کسرنہیں چھوڑے گامحکمہ صحت ہماراگھرہے مجھ سمیت تمام آفیسران،اہلکاران اس گھرکاحصہ ہیں ہم سب نے مل کراس گھرکومزید،بہتر،مضبوط بناناہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے روٹاوائرس ویکسین کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت ای پی آئی آزادکشمیرکی پروفیشنل پروگرام منیجرڈاکٹربشریٰ شمس نے کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض اسسٹنٹ ڈائریکٹرمسرت سردارنے انتہائی احسن طریقے سے سرانجام دیئے جبکہ تقریب سے ڈی ایچ اوڈاکٹرسیدشفقت شاہ،ڈاکٹربشریٰ شمس،ڈاکٹرسردارمسرت کے علاوہ دیگرنے بھی خطاب کیا۔سیکرٹری ہیلتھ میجرجنرل خالدحسین اسدنے دوران تقریب بچوں کوروٹاویکسین کے قطرے بھی پلائے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ میجرجنرل خالدحسین اسدنے کہاکہ لیڈی ہیلتھ ورکرزانتہائی محنت،لگن سے کام کررہی ہیں ان کے کام کوبھی سراہاتاہوں کامیابی تب ہی ممکن ہوتی ہے جب سب مل کرکام کرتے ہیں اوراپنے اپنے حصے کی ذمہ داریاں اداکرتے ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکوٹلی سیدشفقت حسین شاہ نے اپنی سربراہی میں ضلع کوٹلی کے اندرمحکمہ صحت کے اندرمثبت تبدیلیاں لائی ہیں باقی اضلاع کے ڈی ایچ اوزبھی محنت کریں اورفیلڈمیں جاکرماتحت ملازمین کے کام کاج کوبھی دیکھیں۔ڈاکٹربشریٰ شمس ای پی آئی نے پروگرام پرتفصیلی بریفنگ بھی دی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسیدشفقت حسین شاہ نے بھی محکمہ صحت عامہ کی طرف سے کئے گئے اقدامات کی تفصیلات بیان کیں۔تقریب میں میڈیا،ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل نرسز،سول سوسائٹی کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔