عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 14جون کو ہو گا

 
0
1631

لاہور08 جون (ٹی این ایس) عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 14جون ( جمعرات )کو کراچی میں ہو گا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے ہیڈ کوارٹر کراچی میں ہو گا جس کی صدارت چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔ جبکہ زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شوال 1439ھ کے چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔