ملک میں معمول سے کم بارشوں کے باعث خشک سالی کا خدشہ

 
0
300

اسلام آباد08 جون (ٹی این ایس)محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشیں معمول سے کم ہونے کے باعث خشک سالی کا خدشہ ظاہر کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں موسم سرما میں جنوری سے مارچ 62 فیصد کم بارشیں ہوئیں ٗ اپریل اور مئی میں 9.9 فیصد معمول کے مطابق بارشیں ہوئیں۔محکمہ موسمیات کیمطابق جنوری سے مئی کے دوران 44.9 فیصد معمول سے کم بارشیں ہوئی جس کے باعث خشک سالی کا خدشہ ہے تاہم مون سون کی بارشوں سے امید ہے کہ خشک سالی ختم ہوگی۔