کیرد جنگجو گروپ کی گھر میں گھس کر کارروائی،27ایرانی فوجی ہلاک کر نے کا دعویٰ

 
0
430
In this Sept. 22, 2011 photo, members of Iran's Revolutionary Guard march in front of the mausoleum of the late Iranian revolutionary founder Ayatollah Khomeini, just outside Tehran, Iran, during armed an forces parade marking the 31st anniversary of the start of the Iraq-Iran war. Among the many mysteries inside Iran's ruling hierarchy, the Quds Force, which sits atop the vast military and industrial network of the Revolutionary Guard, has a special place in the shadows. (AP Photo/Vahid Salemi)

بغدادجون11(ٹی این ایس)عراق میں کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے عسکری گروپ کے جنگجوؤں نے ایران کے اندرکارروائی کرتے ہوئے 27 ایرانی فوجی ہلاک کردیئے، دوسری جانب پاسداران انقلاب نے کرد جنگجوؤں کے حملے میں ہلاکتوں کی تردید کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق آذر بائیجان کی کرد عسکری تنظیم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اشنویہ کے مقام پر پاسداران انقلاب کے ساتھ خون ریز جھڑپیں ہوئیں جس میں کم سے کم نو ایرانی فوجی ہلاک اور متعد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب پاسداران انقلاب نے کرد جنگجوؤں کے حملے میں ہلاکتوں کی تردید کی ہے۔پاسداران انقلاب کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ متکبر عالمی طاقتوں کے حمایت یافتہ ایک دہشت گرد گروپ نے پاسداران انقلاب کی ایک چوکی پر حملہ کیا تھا جسے پسپا کردیا گیا ہے۔ادھر دوسری جانب عراق میں کردوں کے ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کا تعلق کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے عسکری گروپ سے تھا۔ یہ جماعت ساٹھ سال سے کردوں کے حقوق کے لیے جدو جہد کررہی ہے۔کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مطابق تنظیم کے عسکری کارکنوں کے حملے میں 27 ایرانی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔