نواز شریف عیدالفطر اپنی اہلیہ کلثوم نواز کے ساتھ منائینگے

 
0
260

لندن11جون (ٹی این ایس)سابق وزیراعظم محمد نواز شریف عیدالفطر اپنی اہلیہ کلثوم نواز کے ساتھ منائینگے ۔ذرائع شریف فیملی نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز عید لندن میں منائینگے وہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کرینگے ٗنوازشریف اور مریم نواز پانچ روز لندن میں گزار یں گے اور عید کے بعد وطن واپس چلے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز احتساب عدالت میں پیشی تک وطن پہنچ جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز کا ہارلے اسٹریٹ کلینک میں باقاعدگی سے علاج جاری ہے۔خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے اتوار کے روز دوران سماعت نواز شریف اور مریم نواز کو بیگم کلثوم کی عیادت کے لیے لندن جانے کی اجازت دے دی تھی تاہم پیر کو سابق وزیر اعظم نے میڈیا سے بات چیت کے دور ان بتایا کہ سپریم کورٹ سے چھٹیوں کی درخواست کی، نہ کروں گا